اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے سنیچر کو اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے باوجود ایران کے مقابلے میں امریکہ کی اسٹریٹیجی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
امریکی وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق واشنگٹن ، ایران کے خلاف شدید پابندیاں جاری رکھے گا اور مغربی ایشیا میں اپنے مفادات کا دفاع کرنے کے لئے لازمی اقدامات انجام دے گا۔
امریکی وزیر خارجہ مائک پمپئو نے بھی یورپی اتحادیوں کے ردعمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنرل سلیمانی کے قتل کے سلسلے میں ان کا موقف مفید نہیں تھا۔
پمپئو نے مزید کہا کہ انھوں نے علاقائی اتحادیوں سے بات کی ہے اور امریکہ نے اس سلسلے میں جوکیا ہے اور کیوں کیا ہے اس کی وضاحت کردی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کے حالیہ خطرناک دہشت گردانہ اقدام کی عالمی سطح پر مذمت کی جارہی ہے ۔
/129
6 جنوری 2020 - 04:40
News ID: 999645
ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر حنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے ایک دن بعد امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف وائٹ ہاؤس کی پالیسیاں جاری رہیں گی